آر ایس ایس۔ بی جے پی اتحاد نے ملک کوتباہ کردیا: صدر کانگریس کھرگے (ویڈیو)

[]

نئی دہلی: صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے نے آرایس ایس۔ بی جے پی اتحاد کوایک زہرقراردیا اورکہاکہ یہ زہرملک کوتباہ کردیاہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں برسراقتدار پارٹی کی شکست کویقینی بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔

صدرکانگریس نے کہاکہ یہ الیکشن جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہے۔ ملک اوردستور کو بچاناہے۔ اس مقصد کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کومتحدہوناچاہئے۔ صدر کانگریس نے یہاں رام لیلا میدان میں اپوزیشن انڈیابلاک کی لوک تنترا بچاؤ ریالی کومخاطب کرتے ہوئے کیا۔ صدر کانگریس نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متحدہ طورپر آر ایس ایس۔ بی جے پی اتحاد کی شکست کویقینی بنایاجاناچاہئے۔

اس ریالی میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اورجھارکھنڈکے سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین کی بیویوں نے شرکت کی اورمخاطب کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کواسی وقت شکست دینے کے موقف میں ہوں گے جبکہ ہم متحد ہوجائیں۔ آپس میں کشمکش اورتنازعہ سے ہم بی جے پی کوشکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس الیکشن میں جمہوریت اوردستورکے علاوہ ملک کی سلامتی کویقینی بناناہوگا۔

ہم کومتحدہ طورپر بی جے پی کے خلاف مقابلہ کرکے جمہوریت کاتحفظ کرناچاہئے۔ نریندرمودی پر تنقیدکرتے ہوئے کھرگے نے کہاکہ وہ اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کوانہوں نے بتایاہے کہ یہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ بی جے پی کانگریس کوکمزورکرنے کیلئے حربے اختیار کررہی ہے۔

اس سلسلہ میں انہوں نے کانگریس فنڈس کے مسئلہ کا تذکرہ کیا اورکہاکہ فنڈس کا سرقہ کرلیاگیاہے۔ صدر کانگریس نے کہاہے کہ بی جے پی اورآر ایس ایس نے ملک کوتباہ کردیا اوراب مزید تباہ ہونے نہیں دیاجائے گا جب تک مودی اور ان کے نظریہ کودورنہ کیاجائے ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پر یہ بھی الزام عائد کیاہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو دھمکی دینے کے لئے انسٹیٹیوشنس کاناجائزاستعمال کررہے ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *