الشفاء ہاسپٹل میں اسرائیل ڈیفینس فورسیس حملہ، حماس کے 4 رہنماجاں بحق

[]

تل ابیب: اسرائیل ڈیفینس فورسیس(آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے الشفاء ہاسپٹل میں کاروائی کے دوران حماس کے چار سینئر رہنماؤں کو ہلاک کردیا۔

اس کا کہنا ہے کہ اس دواخانہ میں حماس کے کئی رہنماؤں نے پناہ لے رکھی ہے۔ آئی ڈی ایف نے ہفتہ کی رات ایک بیان میں کہاتھا کہ الشفاء ہاسپٹل کے احاطہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اس کے سپاہیوں نے دواخانہ کے اندر حماس کے تقریباً200 کارندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ ہفتہ کے دن جنوبی غزہ کے خان یونس علاقہ میں حماس کے کئی بندوق بردار مارے گئے۔

فوج نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے العمل میں فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ آئی ڈی ایف ا لشفاء اور الناصر ہاسپٹل میں تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جہاں حماس کے کئی کارندے ابھی بھی موجود ہیں۔

الشفاء دواخانہ میں جاں بحق حماس کے سینئررہنماؤں میں ذکریا نجیب‘ حماس کے مغربی کنارہ ہیڈکوارٹرس کا سینئر آپریٹیوتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *