اسرائیل کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی ذرائع نے الاقصیٰ اسپتال میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے دوران مزید 21 افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیر البلاح میں شہدائے الاقصی اسپتال میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

ادھر فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر سے جاری ایک بیان ہے کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے دیر البلاح شہر کے الاقصیٰ اسپتال میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کرکے ایک نئے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔  
ذرائع کے مطابق اس پناہ گزین کیمپ میں مریضوں، زخمیوں اور بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کئی پناہ گزین شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم قابض فوج کی اس نئی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور صحت کے شعبے میں سرگرم تمام بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی تنظیموں سے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس نے امریکی حکومت، قابض صیہونی رجیم اور عالمی برادری کو اس جرم کا ذمہ دار قرار دیا ہے کہ وہ اس حکومت کی سیاسی اور فوجی حمایت کے ذریعے فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام میں شریک ہیں۔

مذکورہ دفتر نے عالمی اداروں اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ جنگ بند کرنے اور اسپتالوں کو ضروری تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *