بھارتی بحریہ نے ایران کی ماہی گیری کی کشتی کو بچا لیا

[]

مہر نیوز کے مطابق، بھارتی بحریہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے جمعرات کی رات الکمبر پر ایک “ممکنہ بحری قزاقی کے واقعے” کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس پر ہندوستانی بحریہ کے دو جہازوں کو ریسکیو آپریشن کے لیے موو کیا گیا تھا۔

انادولو کے مطابق اس پر نو مسلح قزاقوں کے سوار ہونے کی اطلاع ہے۔

اس آپریشن میں 12 گھنٹے سے زیادہ کی شدید حکمت عملی کے بعد ہائی جیک کیے گئے ماہی گیری کے جہاز پر سوار قزاقوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا گیا اور جہاز میں موجود 23 پاکستانی شہریوں پر مشتمل عملے کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

 بھارتی بحریہ کے مطابق مذکورہ ماہی گیری کشتی کو جمعے کی صبح ہائی جیک کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کی ماہر ٹیمیں اس وقت ماہی گیری کے جہاز کی مکمل صفائی اور اس کی بحری کنڈیشن کی جانچ کر رہی ہیں تاکہ ماہی گیری کی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے اسے محفوظ علاقے میں لے جایا جا سکے۔”

ہندوستانی بحریہ نے حال ہی میں کئی ریسکیو آپریشنز کے ذریعے ہائی جیک کئے گئے جہازوں اور عملے کو بچالیا ہے۔

یاد رہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں حملوں کے بعد بھارت نے بھی اپنے بحری جہازوں کو “ڈیٹرنٹ فورس” کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *