طوفان الاقصی، زخمی صہیونی فوجیوں کی تعداد 3100 سے بڑھ گئی، اعداد و شمار جاری

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف مقامات پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

صہیونی فوج کے مطابق گذشتہ اتوار سے اب تک مجموعی طور پر 61 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں اعلی رینک کے کئی افسران بھی شامل ہیں۔

صہیونی فوج نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 31 ہزار 160 تک پہنچ گئی ہے جس میں اعلی افسران اور عام سپاہی سب شامل ہیں۔

بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کو صہیونی عوام کی جانب سے شدید دباو کا سامنا ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اسرائیل جنگوں میں ہونے والے نقصانات کو ہمیشہ بہت کم  بتاتا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے کہا تھا کہ صہیونی فوج نے ہسپتالوں کی انتطامیہ کو نوٹس دیا ہے کہ صہیونی فوج سے ہماہنگی کئے بغیر کسی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہ دی جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *