[]
حیدرآباد: بیرسٹراسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس تعلق سے کئے گئے
اپنے پوسٹ میں لکھا انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مختار انصاری کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر مجلس نے مزید لکھا کہ غازی پور کے لوگوں نے اپنے پسندیدہ بیٹے اور بھائی کو کھو دیا۔ اسد اویسی نے کہا کہ مختار صاحب نے انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے تھے کہ
انہیں زہر دیا گیا ہے،اس کے باوجود حکومت نے ان کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ مختار انصاری نے حال ہی میں جیل انتظامیہ پر کھانے میں زہر ملا کر دینے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ باندہ جیل میں ہی دو مرتبہ انہیں قتل کرنے کی سازش رچی گئی۔