مسلمانوں کیخلاف زہر اُگلنے والے بدھسٹ راہب کو جیل بھیج دیا گیا

[]

کولمبو: سری لنکا میں با اثر بدھسٹ راہب کو مسلمانوں کی توہین کرنے پر اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں بدھسٹ راہب Galagodaatte Gnanasara کو سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کولمبو ہائی کورٹ کی جانب سے شدت پسند بدھسٹ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔ بدھ راہب کو عدالت نے 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھسٹ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ بدھسٹ راہب کو جیل ہوچکی ہے، ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 2018 میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی مگر 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا نے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا تھا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *