[]
ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری، قائد حزب اختلاف امنگ سنگھار اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے کانگریس امیدواروں کی نامزدگی ریلیوں میں شرکت کر کے پارٹی کی طاقت کا مظاہرہ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر پٹواری نے کہا، “مودی نے 2014 میں کہا تھا ’بہت ہوئی مہنگائی کی مار، اب کی بار مودی سرکار ‘ لیکن آج مہنگائی 10 گنا بڑھ گئی ہے، دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن آج ہر گھر میں بے روزگاری پھیل چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں قبائلی طبقے کے خلاف مظالم اپنے عروج پر ہیں۔ خواتین محفوظ نہیں ہیں لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔‘‘