[]
کوالالمپور: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے چہارشنبہ کے دن ملایشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی اور مضبوط باہمی تعلقات کے لئے ان کے ویژن کی ستائش کی۔
قبل ازیں جئے شنکر نے اپنے ملایشیائی ہم منصب محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کھل کر بات چیت کی جو ثمرآور رہی۔
جئے شنکر اور حاجی حسن کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ حاجی حسن دسمبر 2023میں ملایشیا کے وزیر خارجہ بنے تھے۔
سال 2023میں ملایشیا‘ ہندوستان کا 12 واں بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔ جملہ تجارت 16.53 بلین امریکی ڈالر کی رہی۔