بی جے پی امیدوار کے اجداد نے ’پلاسی کی جنگ‘ میں انگریزوں کا ساتھ دیا تھا: ٹی ایم سی

[]

کولکاتا: لوک سبھا انتخابات کے دوران ٹی ایم سی نے پلاسی کی جنگ اور نواب سراج الدولہ کا تذکرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال میں بی جے پی کی کرشنا نگر کی امیدوار راج ماتا امریتا رائے کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹی ایم سی کے لیڈر کنال گھوش نے کہا ہے کہ جب بنگال کے نواب سراج الدولہ انگریزوں کے خلاف مورچہ سنبھالے ہوئے تھے تو اس وقت کرشنا نگر کے راجہ کرشن چندر رائے انگریزی فوج کی مدد کی تھی۔

لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کی پانچویں فہرست میں مغربی بنگال کی کرشنا نگر سیٹ سے راج ماتا امریتا رائے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس سیٹ پر وہ ٹی ایم سی کی مہوا موئترا سے مقابلہ کریں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *