غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

[]

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں غزہ میں جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے حوالے سے قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سلامتی کونسل نے غزہ پر ایک طویل انتظار کی قرارداد کی منظوری دی جس میں فوری جنگ بندی اور تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس قرارداد پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ ناکامی ناقابل معافی ہوگی۔

تجویز کے حق میں 14 ووٹ پڑے۔ امریکہ نے اس قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دریں اثناء امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کی اس قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو امریکہ پر برہم ہوگئے اور اسرائیلی وفد کا دورہ امریکہ منسوخ کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا، “چونکہ امریکہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے دفاع کے اپنے وعدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے نتیجے میں ہماری جنگی کوششوں میں خلل آئے گا اور ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے امکانات کم ہوں گے۔ اس لیے اسرائیلی وفد امریکہ نہیں جائے گا۔

چین نے پیر کو کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے مطالبے کے حوالے سے اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کی طرف سے لائی گئی ایک قرارداد پر چین اور روس نے ویٹو کر دیا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین اس مسودہ قرارداد کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وہ اس تجویز کی تیاری میں الجزیزہ اور دیگر عرب ممالک کی کوششوں اور محنت کو سراہتے ہیں۔
اسرائیل پر 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملے میں اب تک 32 ہزار 226 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے جاری کیے ہیں۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آج میں نے غزہ میں داخلے کے لئے رکے ہوئے ٹرکوں کی طویل قطاریں دیکھیں۔ یہ صحیح معنوں میں غزہ کو جان بچانے والی امداد سے بھرنے کا وقت ہے۔ آئیے مدد کا پہلو، امید کا پہلو اور تاریخ کے صحیح موقف کا انتخاب کریں۔ میں ہار نہیں مانوں گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *