بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل

[]

پٹنہ: جنتادل یو کے صدر نتیش کمارنے آج ریاست کی لوک سبھا کی تمام16 نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ صدر جنتادل یو جوکہ بہار کے چیف منسٹر بھی ہیں دو موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹس نہیں دیئے ہیں۔

پارٹی کے نائب صدر وشست نارائن سنگھ نے یہاں اس تعلق سے اعلان کیاہے۔ اس موقع پرجنتادل یو کے دوسرے کئی سینئرقائدین موجود تھے۔سیتامڑی اورسیوان کے موجودہ ارکان پارلیمنٹ کوامیدوارنہیں بنایاگیا ہے۔

سیتامڑی سے قانون سازکونسل کے صدرنشین دیویش چندرٹھاکر جنتادل یوکے امیدوار ہوں گے جبکہ سیوان سے وجئے لکشمی کشواہ کو ٹکٹ دیاگیاہے۔ جوکہ شوہر رمیش سنگھ کشواہ کے ساتھ ایک دن قبل ہی پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔ رمیش سنگھ کشواہ راشٹرا لوک مورچہ کے ریاستی صدر تھے جوکہ این ڈی اے کی حلیف ہے۔

لوئیلی آنند جنہوں نے آرجے ڈی سے علحدگی اختیارکرکے قبل ازیں جنتادل یومیں شمولیت اختیارکرلی ہے حلقہ شیوہارسے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کریں گی۔’آئی اے این ایس‘ کے بموجب جنتادل (یو) نے آج بہارسے لوک سبھا انتخابات کے لئے16امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیاہے۔

یہاں پارٹی ہیڈآفس نے ناموں کااعلان کرتے ہوئے نائب صدر بی نارائن سنگھ نے بتایاکہ چندیشور پرساد جہان آباد سے مقابلہ کریں گے جبکہ کوشلیندرکمار نالندہ سے مقابلہ کریں گے۔ اس طرح للن سنگھ مونگیر، اجئے کمار منڈل بھاگلپور، گریدھریادو بنکا، ڈاکٹر الوک کمارسمن گوپال گنج، رام پریت منڈل جھانی جھارپور، دولال چندرا گوسوامی کاٹھیاوار، دنیش چندرایادو مدھی پورا، سنتوش کوشی والاپورنیا،للیشورکامت سوپال، سنیل کمار والمیکی نگر، لولی آنندشیوہار، دیویش چندرٹھاکرسیتامڑھی، مجاہد عالم کشن گنج اور وجئے لکشمی کشواہ سیوان سے مقابلہ کریں گے۔

پارٹی نے دو موجودہ ارکان پارلیمنٹ کوٹکٹس نہیں دیئے ہیں۔جن کے نام سنیل کمار پنٹواور کویتا سنگھ ہیں۔ جبکہ دیویش چندر ٹھاکر اوروجئے لکشمی کشواہ کوبالترتیب سیتا مڑھی اورسیوان سے امیدوار بنایاگیاہے۔ ہم نے بی جے پی قائدین کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے اورامیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔

یہ بات سنجے جھانے بتائی جوکہ راجیہ سبھامیں جنتادل یو کی نمائندگی کرتے ہیں۔ این ڈی اے متحد ہے اور ہم نے خوشگوار طورپر نشستوں کی حصہ داری کے فارمولہ پر عمل کرتے ہوئے امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دی ہے۔

مہاگٹھ بندھن میں کشمکش جاری ہے۔ یہ بات للن سنگھ نے بتائی جوکہ مونگیرسے مقابلہ کررہے ہیں۔ این ڈی اے کے تحت جنتادل یو بہارمیں لوک سبھا کی16نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے۔ قبل ازیں امیدواروں نے چیف منسٹر سے ان کی رہائش گاہ پر ہفتہ کوملاقات کی۔

بی جے پی17 نشستوں پرمقابلہ کررہی ہے جبکہ لوک جن شکتی پارٹی۔ رام ولاس (ایل جے پی آر) پانچ نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔جبکہ ہندوستانی عوام مورچہ(سیکیولر) اورراشٹریہ لوک مورچہ(آر ایل ایم) ایک، ایک نشست پر مقابلہ کرے گی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *