[]
حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ میں اگلے 5 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے۔
آج یعنی اتوار سے اگلے پانچ دنوں تک اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے دو تا پانچ ڈگری اضافہ درج ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا اور اگلے پانچ دنوں تک اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔
اس دوران عہدیداروں نے گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر عوام سے محتاط رہنے کی خواہش کی ہے۔