[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس، آذربائیجان، تاجکستان اور بیلاروس کے صدور اور ہندوستان کے وزیر اعظم نے نوروز کی آمد اور نئے شمسی سال کے آغاز پر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
ایران میں نوروز کا تہوار روایتی طور پر پرانے سال کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔