19اپریل سے 7 مرحلوں میں ہوں گے لوک سبھا انتخابات، 4 جون کو ہوگا نتائج کااعلان

[]

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔19 اپریل سے سات مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ اس بار بھی سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت بھی جون میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔

انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ہماری ٹیم اب مکمل ہے، ہم ہندوستانی جمہوریت کے سب سے بڑے جشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمارا وعدہ ہے کہ قومی انتخابات اس طرح کرائے جائیں کہ عالمی سطح پر ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہو۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *