جنگ جاری رہے گی، نتن یاہو نے صلح کی پیشکش مسترد کردی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

نتن یاہو نے فلسطینی تنظیم کی شرائط کو غیر واقعی قرار دیا ہے۔ سکائی نیوز عربی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جنگی کابینہ نے رفح پر حملے کی منظوری دی ہے جس کے بعد غزہ کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے پیش کردہ شرائط غیر واقعی ہیں لہذا وزیراعظم نے اس کو مسترد کیا ہے البتہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔

نتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں حماس کو مذاکرات کی ناکامی کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *