[]
ریاض: عرب میڈیا کے مطابق ’ویز ایئر‘ کے طیارہ نے اردن کے دارالحکومت عمان سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کیلئے اُڑان بھری تھی اور دو گھنٹے بعد دوران پرواز خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
خاتون کو زچگی کا شدید درد ہونے لگا جس پر طیارہ کے عملہ نے اعلان کرایا کہ کوئی ڈاکٹر مسافر موجود ہیں تو ہماری مدد کریں۔ خوش قسمتی سے طیارہ میں ایک ڈاکٹر موجود تھا جس نے عملہ کی مدد سے بچی کی پیدائش کرا دی۔
طیارہ کو سفر کے دوران سب سے قریبی جنوبی اٹلی کے برنڈیسی ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جہاں زچہ اور بچہ کو ضروری طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پرواز پھر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔
اردنی خاتون نے فضا میں بچی کے پیدا ہونے پر اس کا نام سما یعنی آسمان رکھا۔ اس موقعہ پر خاتون کی معاونت کے لیے ایک عربی ترجمان کی خدمات بھی لی گئی۔