رمضان المبارک: مختلف ممالک میں افطار کے لیے پسندیدہ پکوان کون سے ہیں؟

[]

تنزانیہ:

“قیمات” زعفران کے ذائقے والے چینی کے شربت میں ڈھکے ہوئے کرکرے تلے ہوئے میٹھے پکوڑے، تنزانیہ میں رمضان کا خاص کھانا ہے جو افطار میں کھجور کے ساتھ یا رات کے کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر بھی کھائے جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات:

“ثرید” ایک روایتی اماراتی ڈش ہے جو روٹی کے ٹکڑوں اور شوربے سے تیار کی جاتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور ٹماٹر سے بنا شوربہ جسے سلونا کہا جاتا ہے اس میں گوشت، یخنی، مسالہ، گاجر اور آلو شامل ہوتے ہیں۔

یمن:

“فتّة” گھر کی بنی پیٹا روٹی، گرم دودھ، یمنی گھی یا خالص مکھن، اور شہد سے بنایا جاتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *