[]
واضح رہے کہ ’میرا چورو لوک سبھا پریوار‘ (#MeraChuruLoksabhaParivar) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر راہل کسواں نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’رام-رام، میرے چورو لوک سبھا پریوار… میرے خاندان کے لوگو! آپ سب کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے میں عوامی زندگی کا ایک بڑا فیصلہ لینے جا رہا ہوں۔ سیاسی وجوہات کی بنا پر آج اسی وقت، میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنیادی رکنیت اور رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘