شیوراتری جلوس کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے 14 بچے جھلس گئے

[]

کوٹا: راجستھان کے کوٹا میں شیو راتری جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کوٹہ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے 14 بچے جھلس گئے۔ مہا شیو راتری کے موقع پر نکالے گئے شیو جلوس کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔

 تمام بچوں کو ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کوٹہ شیو بارات کے دوران تقریباً 14 بچے بجلی کا جھٹکا لگنے سے جھلس گئے۔ یہ واقعہ کوٹہ کے کنہڈی تھرمل چوراہے کے قریب دوپہر تقریباً 12:30 بجے پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ موقع پر موجود لوگ زخمی بچوں کو فوری طور پر ایم بی بی ایس اسپتال لے گئے، ہاسپٹل بچے زیر علاج ہیں۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ساکت پور کالی بستی میں شیو بارات کے جلوس کے دوران پیش آیا۔ جائے حادثہ پر ہائی ٹینشن پاور لائن کی تاریں بہت کم ہیں۔ جس سے 14 بچے کرنٹ لگ گئے اور سڑک پر گڑھا بھی بن گیا۔

 موقع پر پہنچے این ڈی ٹی وی کے نمائندے شاکر علی نے لوگوں کو بتایا کہ یہ حادثہ کچھ ہی دیر پہلے پیش آیا۔ تمام بچے اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔یہ حادثہ بجلی محکمہ کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ بے گناہوں کو ان کی لاپرواہی کی سزا مل رہی ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں لوگ اپنے بچوں کو بازوؤں میں اٹھائے ہسپتال کے اندر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پولیس اور دیگر لوگ بھی موقع پر موجود ہیں۔پولیس ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *