نیتاجی کو ساورکر سے نہ جوڑا جائے،سبھاش چندربوس کے رشتہ دار کی اداکار ہوڈا سے اپیل

[]

ممبئی: اداکار رندیپ ہوڈا کی آنے والی فلم ”سوتنتریہ ویرساورکر“ کا ٹریلر آج جاری کیا گیا جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا۔

وہ اِس فلم میں ونائک دامودار ساورکر کے رول میں نظر آئیں گے۔ اس ٹریلر میں دیگر قائدین اور شہیدوں جیسے بال گنگادھر تلک، مدن لال دھینگڑا، بھگت سنگھ اور نیتاجی سبھاش چندربوس جیسے قائدین بھی نظر آئیں گے۔

منگل کے روز نیتاجی کے ایک رکن خاندان(پڑپوتے) چندرکمار بوس نے ہوڈا سے کہا کہ وہ ساورکر کو نیتاجی نام سے پکارنے سے گریزکریں۔

چندرکمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا’رندیپ ہوڈا‘ میں اس بات کی ستائش کرتا ہوں کہ آپ نے ساورکر پر فلم بنائی ہے لیکن ان کی حقیقی شخصیت کو پیش کرنا اہم ہے۔

برائے مہربانی نیتاجی سبھاش چندربوس کا نام ساورکر کے ساتھ نہ جوڑیں۔ نیتاجی ایک شمولیاتی و سیکولر لیڈر تھے اور بہت بڑے محب وطن تھے۔

رندیپ نے ابھی تک چندرکمار کے ٹویٹ کا جواب نہیں دیا ہے۔ ’سوتنتریہ ویر ساورکر‘ فلم میں انکیتا لوکھانڈے کو ان کی بیوی کے رول میں دیکھا جائے گا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *