[]
حیدرآباد: یہ اطلاع انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب زاہد علی ٹیچر مرحوم عثمان پورہ جگتیال کی دختر محترمہ رفعیہ سلطانہ زوجہ عبدالہادی ساکن پداپلی کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ مرحومہ رفعیہ سلطانہ جماعت اسلامی کی رکن تھیں اور ان کی طبیعت پداپلی میں استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کے دوران چکر آنے سے خراب ہو گئی تھی۔
انھیں علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں دوران علاج آج بروز جمعرات ان کا انتقال ہو گیا۔مرحومہ رفعیہ سلطانہ، افتخار علی واجد رپورٹر اعتماد کی چھوٹی بہن تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعائیں کریں۔
مرحومہ کی تدفین پداپلی میں آج بروز جمعرات بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔