[]
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے آج انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2024 کے تحت سال دوم کے طلبہ کے لئے حیاتیات اور تاریخ کے مضمون کے امتحان کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا۔
آج سکریٹری بورڈ اف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن شروتی اوجھا کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں بتایا گیا کہ سال دوم کے لئے جملہ 375157 طلبہ کو امتحان میں شرکت کرنا تھا تاہم 366389 طلبہ نے امتحان میں حصّہ لیا۔.8768 طلبہ غیر حاضر رہے۔
آج 13 طلبہ کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑلیا گیا جن میں کریم نگر سے 2 وقارآباد کے 9 اور ملگ کے 2 طلبہ شامل ہیں۔ آج امتحان کے لئے پرچہ سوالات کا،C، سیٹ استعمال کیا گیا۔