حیدرآباد کے موسیٰ پیٹ کا نام مسکی پیٹ رکھنے بی جے پی امیدوارمادھوی لتا کا مطالبہ۔ جانئیے بی جے پی تلنگانہ کے کن کن اضلاع کے ناموں کی چاہتی ہے تبدیلی

[]

حیدرآباد۔ بی جے پی قائدین کی خواہش تاریخی شہر حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کی ہے۔ اب شہر کے نام کے ساتھ ساتھ انھیں مسلم ناموں سے قائم بستیوں کے ناموں پر بھی اعتراض ہونے لگا ہے۔ حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر رکھنے کا مطالبہ کرنے والی بی جے پی نے تازہ طور پر شہر کے علاقہ موسیٰ پیٹ کا نام تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

اب شہروں کے ناموں کے ساتھ ساتھ بستیوں کے ناموں کی تبدیلی کی سیاست کی جارہی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والی مادھوی لتھا جو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بیرسٹر اسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد سے مقابلہ کرنے والی ہیں چاہتی ہیں کہ حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھا جائے اورموسیٰ پیٹ کا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے مسکی پیٹ رکھا جائے۔ مادھوی لتا نے موسیٰ پیٹ علاقہ کےنام کی تبدیلی سے متعلق ایک دکان کا بورڈ بھی ٹویٹ کیا ہے جس پر مسکی پیٹ لکھا ہے۔ بی جے پی جہاں حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگررکھنے کا مطالبہ کرتی ہے وہ ریاست کے دیگراضلاع کے ناموں کی بھی خواہشمند ہے۔

 

نظام آباد کو اندور۔ عادل آباد کو ایدولاپورم۔ ورنگل کو اورووگلو اورکریم نگر کو کری پورم کا نام دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *