تلنگانہ اردو اکیڈمی کے صدر کی حیثیت سے جناب طاہر بن حمدان نے لیا جائزہ _ کانگریس لیڈر خلیق الرحمن کی مبارکباد

[]

حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ اردو اکیڈمی کے صدر کی حیثیت سے جناب بن  حمدان نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر خلیق الرحمن اور دیگر قائدین نے صدر اردو اکادمی  جناب طاہر بن حمدان صاحب کی شال پویش کی اور انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اردو کی ترقی اور تحفظ کے لیے کام کریں گے۔اور اردو کے ساتھ ہوئی  ناانصافی کو دور کریم گے۔

خلیق الرحمن نے کہا کہ  تلنگانہ میں 10 سال سے اردو کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ہم اسے اپنی محنت اور کوششوں سے بحال کریں گے۔ طاہر بن حمدان صاحب کانگریس کے ایک سینئر لیڈر ہیں اور اردو سے محبت کرتے ہیں ۔ کانگریس حکومت نے ہمیشہ اردو  کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ کے سی آر صاحب نے صرف جھوٹے وعدے کیے اور بی آر ایس حکومت کے دوران مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *