[]
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے 11 مارچ کو پسماندہ طبقات کیلئے ’اندراما ہاؤسنگ اسکیم‘ شروع کی جانے والی ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس سلسلے میں فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکام کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے اسے پسماندہ افراد کو کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جن کے پاس پہلے سے ہی رہائشی پلاٹ ہیں۔
جن غریب افراد کے پاس پلاٹس نہیں ہیں ان کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہاؤسنگ سکیم کے تحت پلاٹ اور 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔