سی یو ای ٹی یوجی امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان

[]

نئی دہلی: کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ(سی یوای ٹی) انڈرگریجویٹ کا شیڈول لوک سبھا الیکشن شیڈول کے مدنظر تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

صدرنشین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی) جگدیش کمار نے یہ بات بتائی۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) نے منگل کے دن اعلان کیاتھا کہ امتحان 15مئی تا31مئی ہوگا اور نتائج 30جون کو جاری کردئیے جائیں گے۔

ہندوستان میں 18 ویں لوک سبھا الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں جس کے شیڈول کا اعلان جاریہ ماہ ہوسکتا ہے۔ جگدیش کمار نے اتوار کے دن پی ٹی آئی سے کہا کہ این ٹی اے نے جن تواریخ کا اعلان کیا ہے وہ عارضی ہیں۔

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد این ٹی اے امتحانات کی تاریخ کو قطعیت دے گی۔ عارضی شیڈول 15 مئی کا ہے لیکن اس میں تبدیلی ممکن ہے۔

سی یو ای ٹی یوجی کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا عمل منگل سے شروع ہوگیا اور وہ 26مارچ تک جاری رہے گا۔ این ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ امتحان ہائبرڈ ہوگا یعنی چند مضامین کیلئے کمپیوٹرٹسٹ لیاجائے گا اور دیگر مضامین کیلئے قلم اور کاغذ کا استعمال ہوگا۔

گذشتہ سال ٹسٹنگ ایجنسی کو سی یوای ٹی یوجی رجسٹریشن کیلئے تقریباً14.9 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *