[]
تلنگانہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے سیکولرازم پر آج ایک سنسنی خیز ریمارک کیا ہے۔ تلگو نیوز چینل ٹی وی 9کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے نظام آبادلوک سبھا سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند نے کہا کہ ہندوستانی دستور میں موجود ” سیکولر” کے لفظ کی وہ شخصی طور پر مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کیا گیا تو اب سیکولرازم کی کیا ضرورت رہی؟ انہوں نے کہا کہ جب بھارت کو سیکولر ملک رکھنا تھا تو اس ملک کے کیوں تین ٹکڑے کئے گئے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ اروند نے کہا کہ اس ملک میں این آر سی پر عمل کرنا ضروری ہے۔
این آر سی اور یونیفارم سیول کوڈ پر عمل آوری کرنے کے لئے بی جے پی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہندو قوم پرستی جیسے موضوعات بی جے پی کو کافی فائدہ پہنچائیں گے۔
సెక్యులరిజంపై అరవింద్ కీలక వ్యాఖ్యలు | MP Dharmapuri Arvind & 5 Editors – TV9#dharmapuriarvind #5editors #tspolitics #muralikrishnatv9 #tv9telugu pic.twitter.com/JtnN3kSoBT
— TV9 Telugu (@TV9Telugu) March 3, 2024