حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

[]

حیدرآباد: آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں مرکزی حکومت سے حیدرآباد شہر کو تلگو کی دونوں ریاستوں کے مشترکہ صدر مقام کی حیثیت سے مزید دس سال تک برقرار رکھنے کیلئے ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حیدرآباد کا آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مشترکہ دارالحکومت کا موقف اس سال 2 جون کو ختم ہو رہا ہے۔

آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے ا براہیم پٹنم میں قائم”پرجا بہلا سیوا سنگم“ کے سکریٹری پوڈیلی انیل کمار نے مرکزی حکومت کو حیدرآباد کو مزید دس سال کے لیے مشترکہ دارالحکومت بنانے کا حکم دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

انہوں نے 2 جون 2034 تک مشترکہ دارالحکومت کے طور پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *