نظام آباد میں کارپوریٹر ایم اے قدوس نے پلس پولیو پروگرام کا کیا افتتاح 

[]

 

0-5سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کی خوراک لازمی طورپر پلائیں 

نظام آباد:3/مارچ (پریس نوٹ) جاریہ سال 2024ء پہلے پلس پولیو کے تین روزہ پروگرام کا آج سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر58دھاروگلی نظام آباد مسٹر ایم اے قدوس نے گورنمنٹ یونانی ہاسپٹل لائن گلی اور آنگن واڑی سنٹردھاروگلی میں پیدائش سے لیکر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو خوراک پلاکر آغاز کیا۔ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بتاریخ 4اور 5/مارچ کو صبح 7بجے تا شام 6بجے تک پلس پولیو پروگرام سے وابستہ میڈیکل اسٹاف گھرگھر جاکر بچوں کو پولیوکی خوراک پلائیں گے۔ انہوں نے پلس پولیو کی خوراک پلاکر اس قومی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی عوام سے اپیل کی اور کہاکہ پولیو کی خوراک پلانے سے معصوم بچے معذور و اپاہچ ہونے سے محفوظ رہیں گے انہوں نے نظام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع مساجد کمیٹیوں کو بھی اس کام میں تعاون کرنے اور پولیو کی خوراک پلانے میں سرکاری میڈیکل اسٹاف کی مدد کرنے کی خواہش کی۔ کانگریس پارٹی سے وابستہ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ نظام آباد ضلع انتظامیہ نے پولیو کی خوراک بچوں کو پلانے کیلئے کئی مراکز اور موبائیل ٹیمیں قائم کی ہیں جس سے عوام استفادہ کریں۔ اس موقع پر کانگریس قائدین محمد پرویز، محمد فرحان، محمد سرفراز و دیگر میڈیکل اسٹاف موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *