[]
جارج ابراہم کا مزید کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ جہاں جہاں حکومتیں آمرانہ رویہ اختیار کرتی ہیں وہاں کے شہریوں کی آزادی پر خطرہ لاحق ہو جاتا ہے اور یہ عالمی آزادی کے لیے بھی خطرہ ہے۔ اس روش کی وجہ سے غیر ملکی آبادی کو اپنی طرزِ حکمرانی پر تنقید کرنے یا اسے ناپسند کرنے کے اختیار پر روک لگائی جا رہی ہے۔ اس طرح اپنے مخالفین کو فوری طور پر ’ملک دشمن‘ قرار دے دیا جاتا ہے۔ اگر ہندوستان اور بیرونِ ملک مقیم رائے دہندگان اس بڑھتے ہوئے خطرے کو محسوس نہیں کریں گے تو آزادی قصۂ پارینہ بن جائے گا۔ اس لیے آئی او سی یو ایس اے حکومت ہند سے یہ گزارش کرتی ہے کہ وہ بیرونِ ملک ہندوستانیوں کو اپنی رائے ظاہر کرنے پر نشانہ نہ بنائے بلکہ باہمی مفاد کے لیے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔