[]
ریاض ۔ کے این واصف
مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی نے سال ۲۰۲۲ء کے لئے کتابوں پر انعامات کا اعلان کیا ہے۔ اکادمی کے جی آر کے مطابق کتابوں کو ان کی اصناف کے مطابق ۷ زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ سال ۲۰۲۲ء میں اکادمی کو موصول کتابوں کو ججز کی ایک کمیٹی نے منتخب کرکے اپنی سفارشات کے ساتھ حکومت مہاراشٹرا کی منظوری کے بعد پیش کیا اور جملہ ۲۱ کتابیں یکساں انعام کی حقدار قرار پائیں۔
افسانہ کے زمرہ میں ڈاکٹر شہاب افسر کا مجموعہ “میرے افسانے” انعام کے لئے منتخب ہوا۔ ۲۰۰ صفحات پر مشتمل اس مجموعہ کو “ندا کمپوٹرز اینڈ پرنٹرز، اورنگ آباد نے شائع کیا۔ ڈاکٹر شہاب افسر ایک معروف ماہر تعلیم ہین۔ وہ اورنگ آباد کے ایک معروف تعلیمی ادارے Winchester انٹرنیشنل انگلش اسکول اورنگ آباد کے ڈائریکٹر ہیں۔
انھوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصہ انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض میں بحیثیت پرنسپل قدمات انجام دین۔ اس کے علاوہ آپ نے گلف کے کئی اسکولز میں بھی خدمات انجام دیں ہیں۔