[]
حیدر آباد۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ جواہر لال نہرو جرنلسٹ میں چولی ایڈیڈ کواپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی کے ارکان نے آج چیف منسٹر سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کی رہائشی ضرورت کو پورا کریں گے۔ اگر سوسائٹی اس ضمن میں ریاستی وزیر ریونیو و اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی اور تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے چیرمین کے سرینواس ریڈی سے مشاورت کے ذریعہ روڈ میپ تیار کرتے ہیں تو وہ فائل پر فوری دستخط کرتے ہوئے ایک منٹ میں اراضی سوسائٹی کے حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے اس ضمن میں حکومت نے کے سرینواس ریڈی کومیڈیا اکیڈیمی کا چیرمین مقرر کیا گیا ومہے۔سوسائٹی نے اس موقع پر تمام حالات سے واقف کروایا اور
بتایا کہ 16 سال قبل سو سائٹی کو 170 ایکڑ زمین نظام پیٹ اور پیٹ بشیر آباد میں کانگریس حکومت نے الاٹ کی تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی بی آرایس حکومت نے رو بہ عمل نہیں لایا۔ اس دوران تقریباً سوسائٹی کے 60 ارکان فوت ہو گئے۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ وہ صحافیوں کو ریاست بھر میں امکنہ اراضی فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو ہیلت کارڈس و دیگر سہولتیں بھی دی جائیں گی۔