[]
مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے انقلاب اسلامی کو نئی روح ملتی ہے۔ عوامی رائے راستہ کو معین کرتی ہے۔ ملک کے انتظامی شعبے عوامی رائے اور حمایت کے ساتھ فعالیت کرتے ہیں۔ یہی ایران کے جمہوری اور اسلامی نظام کی خصوصیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے فرمایا کہ عوامی رائے معیار اور میزان ہے۔ آج تک یہی معیار رہا ہے اور انتخابات قومی وحدت اور انسجام کا بہترین ذریعہ ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور دوسرے ممالک کے انتخابات میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہمارے ملک میں تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ اس انتخابی عمل میں کسی کو شکست نہیں ہوتی بلکہ عوام سمیت تمام امیدوار اور جماعتیں کامیاب ہوتی ہیں کیونکہ سب نے مل کر اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔