[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات جمعہ یکم مارچ کو ہورہے ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای جمعہ کی صبح ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ابتدائی لمحات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
ملکی اور غیر ذرائع ابلاغ اس موقع پر براہ کاسٹ ووٹنگ کے مناظر کو نشر کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی 290 اور مجلس خبرگان کی 88 نشستوں پر پورے ایران سے سیاسی جماعتوں کے نمائندے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔