صہیونی آبادکاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزارت کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی جانب سے یہودیوں کو بسانے کے منصوبے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطین میں امن اور صلح کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے صہیونی حکومت سے بات چیت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں صہیونی آبادکاری  کو روکا جائے۔ اسرائیلی کابینہ اس منصوبے کے ذریعے فلسطین میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *