[]
دھرم شالہ: ٹیم انڈیا نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ راجکوٹ ٹسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز پر قبضہ کرلیا۔
اس کے بعد اب ہندوستانی ٹیم کی نظریں دھرم شالہ میں ہونے والا پانچواں ٹسٹ میچ جیتنے پر لگی ہوئی ہیں۔ اگر ٹیم انڈیا پانچواں ٹسٹ میچ جیتتی ہے تو وہ ٹسٹ کرکٹ میں ایک بڑا ریکارڈ بنائے گی۔
ایسا ریکارڈ جو کوئی ٹیم 112 سال بعد پہلی بار اپنے نام کرے گی۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ سیریز 4-1 سے جیت لے گی۔ اس دوران ٹسٹ کرکٹ میں 112 سال بعد یہ دوسرا موقع ہوگا کہ کوئی ٹیم 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد سیریز 4-1 سے جیتی ہو۔
اس سے قبل 1912 میں صرف انگلینڈ کی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں اب تک 3 بار ایسا ہوچکا ہے جس میں آسٹریلیا نے یہ کارنامہ اس سے قبل 1896-97 اور 1901-02 میں کیا تھا اور انگلینڈ نے 1912 میں ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔
راچی ٹسٹ میں آرام دیئے گئے تیز گیند باز بمراہ انگلینڈ کیخلاف پانچویں ٹسٹ میچ کیلئے ٹیم میں واپس آئیں گے۔