حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2024ء کا پہلاتر بیتی اجتماع

[]

 

نظام آباد:29/فروری (پریس نوٹ) محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام حضرت مولانا شیخ اسماعیل عارفی صاحب مدظلہ العالی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کی زیر سر پرستی ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2024ء کا پہلا تر بیتی اجتماع ان شاء اللہ بتاریخ 3 /مارچ 2024 ء بروز اتوار بوقت10 بجے صبح تا 4 بجے شام بمقام اے این گارڈن فنکشن ہال سارنگپور بودھن روڈ نظام آباد منعقد ہوگا۔ مشہور عالم دین مفسر قرآن حضرت مولاناسید مصطفی مظاہری صاحب مدظلہ العالی لاتور مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے۔ قائد ملت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب مدظلہ العالی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش اور مفتی رفیق ذاکر قاسمی صدر شرعی پنچایت نظام آباد مہمانان خصوصی ہوں گے۔ خطیب بے مثال حضرت مولا نا لئیق احمد صاحب قاسمی مدظلہ العالی امام و خطیب جامع مسجد شکر نگر بودھن اس اجتماع کی صدارت فرمائیں گے۔ ضلع کے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ بہ پابندی وقت اس تربیتی اجتماع میں شرکت فرما کر مستفید ہوں۔ نماز ظہر ٹھیک 2بجے ادا کی جائے گی اور بعد نماز ظہرانہ کا نظم رہے گا۔مزید تفصیلات کے لئے وسیم احمد خان خازن سے موبائل نمبر 9505384786 سے ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *