[]
خیبرپختونخوا میں ہونے والے 4 خودکش حملوں کے نتیجے میں 110 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور 245 افراد زخمی ہوئے، ان میں سے پشاور پولیس لائنز حملہ سب سے زیادہ مہلک تھا، جس میں 100 سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔
بلوچستان کو بھی دہشتگرد حملوں کی ایک تشویشناک لہر کا سامنا رہا، 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بلوچستان میں 4 خودکش حملے ہوئے جن میں 14 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور 27 افراد زخمی ہوئے، علاوہ ازیں سندھ میں ایک خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 18 افراد زخمی ہوئے۔