جنوبی ہند کے کمبھ میلے مشہور میڈار م جاترا کا تلنگانہ میں آغاز

[]

حیدرآباد: جنوبی ہند کے کمبھ میلے کے طورپر مشہور میڈار م جاترا کا آغاز ہوگیا ہے جس کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ جاترا ہر دو سال میں ایک مرتبہ منعقد کی جاتی ہے جس میں لاکھوں قبائیلی وغیر قبائیلی شرکت کریں گے۔ جاترا کو قبائیلی دیسی شراب،گُڑ، گوشت، چکن، بھیڑ بکری وبڑے جانورکے ساتھ مناتے ہیں۔

جاترا کے لئے پانچ ہزار موبائل ٹائلٹس اورڈریسنگ روم بنائے گئے ہیں۔ پانچ ہزار سے زائد پانی کے نل کی تنصیب عمل میں آئی۔

صفائی کے لئے ڈھائی ہزار صفائی ورکر جوتربیت یافتہ ہیں مقررکئے گئے ہیں۔ اشنان کے لئے گھاٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہر دن چارہزارپانچ سوآرٹی سی بسیس مختلف علاقوں سے میڈارم پہونچیں گی۔ سیکوریٹی کے لئے دس ہزار پولیس مین متعین کئے گئے ہیں۔

سی سی ٹی وی کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی اس جاترا کااحاطہ کیاجارہا ہے۔ جاترا میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کا آمد ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *