نتن یاہو شکست کے بعد امریکہ اور عالمی برادری کا اعتمادبھی کھوچکے ہیں، اپوزیشن رہنما

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم یاییر لاپیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ میں نتن یاہو کو شکست ہوگئی ہے۔ موجودہ اسرائیلی کابینہ امریکہ اور عالمی برادری کا اعتماد کھونے کی وجہ سے سیکورٹی اور تجارتی شعبے میں تنہا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کنیسٹ کے اجلاس میں کہا کہ نتن یاہو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکتے ہیں کیونکہ موجودہ صہیونی کابینہ حماس کے ہاتھوں یرغمال ہونے والے اسرائیلی شہریوں کے خاندان والوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے نتن یاہو اور ان کی کابینہ پر امریکہ اور عالمی برادری کا بھی اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ اعتماد جب ایک مرتبہ ختم ہوجاتا ہے تو کبھی دوبارہ بحال نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس وقت تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے لئے دوسری کابینہ کی تشکیل ضروری ہے۔

اس سے پہلے کابینہ کے طاقتور وزراء بنی گینتز اور یوا گیلانت نے بھی نتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *