بند سوٹ کیس سے ننھی بچی کےساتھ زہریلے اور خطرناک سانپ بھی نکل آئے( ویڈیو)

[]

حیدرآباد: سوٹ کیس میں ننھی بچی کو 10 سانپوں کے ساتھ بند کردیا گیا، سوشل میڈیا صارفین اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سات سے آٹھ سال کی آریانا نامی بچی سوٹ کیس میں خطرناک سانپوں کے ساتھ لیٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں وہ رینگنے والے ان زہریلے جانوروں کے ساتھ پلنگ پر سوتی ہوئی بھی نظر آرہی ہے۔

پہلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوٹ کیس بند ہے۔ اسے جیسے ہی کھولا جاتا ہے تو اندر سے آریانا نامی بچی نکلتی ہے جو 10 سانپوں کے ساتھ اندر بند تھی۔

اس دوران بچی مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بھی بناتی ہے جبکہ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’سوٹ کیس میں سرپرائز۔‘ دوسری ویڈیو میں بچی کو پلنگ پر سانپوں کے ساتھ لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ مختلف رنگ کے سانپ اس بچی کے اوپر رینگتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے کچھ لوگ بچی کے نڈر پن کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ لوگ سخت تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بچی کو اس طرح خطرے میں ڈالنا بہت ہی بری حرکت ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *