[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کے خلاف صہیونی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس سوسائٹی سے منسلک “امل ہسپتال کے واٹر پلانٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہسپتال میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور ہسپتال میں ذخیرہ شدہ پانی صرف 3 دن کی ضرورت پورا کرسکتا ہے۔
دوسری طرف غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے بیان جاری کیا ہے: گزشتہ ہفتوں میں غزہ کے شمال میں ہسپتالوں کو جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا، لیکن ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ ہسپتال مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔