طوفان الاقصی کا 132واں دن، رفح پر صہیونی حملے، دھماکوں سے شہر لرز اٹھا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 132 دن بھی صہیونی حکومت کے غزہ پر مظالم اور جارحانہ حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے جنوبی علاقوں پر حملوں کا رخ موڑ دیا ہے۔ رفح پر زمینی اور فضائی حملے شدید ہورہے ہیں۔ صہیونی طیارے شہر کی فضاوں میں گشت کررہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فضائیہ نے رفح کے پبلک مقامات اور عوامی املاک کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے رفح پر وسیع حملوں کی دھمکی دی ہے۔ اگر اسرائیل رفح پر حملوں کا دائرہ بڑھائے تو دس لاکھ شہری بے گھر ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف مقاومتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے سبز نشان دکھا کر نتن یاہو کو فلسطین میں جارحیت کی اجازت دی ہے اس طرح امریکہ بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہے۔ 

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے رفح کی گلیاں اور سڑکیں پناہ گزین کیمپوں میں بدل گئی ہیں۔ صہیونی حکومت فلسطینیوں کو اپنے گھر بار سے نکال کر ہجرت پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *