امریکی وزیردفاع کی حالت نازک، آئی سی یو منتقل

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن گردے میں تکلیف کے باعث ہسپتال کے خصوصی نگہداشت وارڈ منتقل کئے گئے ہیں۔امریکی فوجی ہسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ آسٹن کی بیماری میں شدت کے باعث ان کے اختیارات معاون وزیردفاع کٹلین ہیکس کو سونپ دیے گئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق آسٹن کی ہستپال سے رخصتی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔  کینسر کی بیماری میں کمی کے کوئی آثار ظاہر نہیں ہورہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *