[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو دمشق میں مقیم متعدد فلسطینی گروپوں سے ملاقات کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، غزہ کے خلاف جنگ کے خاتمے اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں نے اس ملاقات میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لیے ایران کی حمایت ہمیشہ شاندار، واضح اور عملی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ جنگ فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی اور فلسطینی قوم اب تک یہ جنگ جیت چکی ہے جب کہ نیتن یاہو حکومت کے پاس شکست کے سوا کچھ نہیں بچا ہے۔
اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے بھی کہا کہ اسرائیلی رجیم اور امریکی حکومت اپنے جنگی اہداف حاصل نہیں سکیں اور اب انہیں حماس کے ساتھ سیاسی طور پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔