[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔
المیادین کے نامہ نگار کے مطابق دیرالزور کے اطراف میں واقع تیل کے کنویں کی حفاظت کے لئے موجود امریکی فوج کے اڈے پر دوبارہ حملہ کیا ہے جس میں میزائل استعمال کیا گیا ہے۔
اسپوٹنک کے مطابق حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی فوج کے خلاف حملوں کا اعلان کیا ہے۔ عراق، شام اور بحیرہ احمر میں مقاومتی تنظیموں کی جانب سے امریکی اور صہیونی تنصیبات کو متعدد مرتبہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔