نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور

[]

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن سابق چیف منسٹر بہار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیوی رابڑی دیوی اور ان کی 2 لڑکیوں میسا بھارتی اور ہیما یادو کو مبینہ لینڈ فار جاب اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں 28 فروری تک عبوری ضمانت منظور کی۔

خصوصی جج وشال گوگنے نے 27 جنوری کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی پہلی چارج شیٹ کا نوٹ لیتے ہوئے انہیں 9 فروری کو شخصی طورپر حاضر عدالت ہونے کو کہا تھا۔

ای ڈی نے آج کہا کہ اسے تینوں کی مستقل ضمانت کی درخواست پر بحث کے لئے وقت درکار ہے۔ جس پر جج نے تینوں کو راحت دے دی۔جج نے ان سے کہا کہ وہ فی کس ایک لاکھ روپے کا بانڈ داخل کریں۔

پیر کے دن عدالت نے سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یادو کی فیملی کے مبینہ قریبی امیت کتیال کو طبی بنیاد پر 4 ہفتوں کی عبوری ضمانت منطور کی تھی۔

چارج شیٹ میں بعض کمپنیوں کے ساتھ امیت کتیال کا نام بھی شامل ہے۔ اسے گزشتہ برس نومبر میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *