[]
بیجنگ: دنیا بھر میں لاکھوں لوگ روزانہ آن لائن ویڈیوز بناتے ہیں اور انہیں یوٹیوب یا انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہیں، اس امید میں کہ ان کے فالوورس بڑھیں گے اور واچ ٹائم میں اضافہ ہوگا تاکہ کچھ آمدنی ہوجائے۔
دنیا بھر میں مواد تخلیق کرنے والوں (کونٹینٹ کریئٹرس) کے لئے اس طرح کے پلیٹ فارمز آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ ان میں سے مٹھی بھر بہت کامیاب ہو جاتے ہیں اور لاکھوں کماتے ہیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرس کے اس منظر نامے میں ایک چینی خاتون کا نام چھایا ہوا ہے جو سوشیل میڈیا پر مختلف پروڈکٹس کا صرف 3 سیکنڈ ریویو دیتی ہے اور اس کے بدلے وہ ہر ہفتہ 120 کروڑ روپے کماتی ہے۔
اس خاتون کا نام Zheng Xiang Xiang ہے جس نے چینی سوشیل میڈیا ایپ Douyin پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اس چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے آن لائن پروڈکٹ کی تشہیر میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور بدلے میں زبردست دولت کمائی ہے۔
سوشیل میڈیا ایپ Douyin ٹک ٹاک کا چینی ورژن ہے۔ اس ایپ پر ژینگ کے 50 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں۔ وہ اپنے اکاؤنٹ پر کسی پروڈکٹ کی تشہیر کے لیے ایک غیر روایتی اور تیز رفتار طریقہ کار اختیار کرتی ہے اور اس کا ریوو صرف 3 سکینڈ کا ہوتا ہے۔
اس کی کامیابی کا راززیادہ تر سوشل میڈیا انفلوئنسرس کے برعکس ہے کیونکہ اکثر لوگ اپنی پروڈکٹس کی ہر تفصیل کی وضاحت دیتے ہوئے کافی لمبا ویڈیو بنادیتے ہیں تاہم ژینگ صرف تین سیکنڈ کے لئے ایک پروڈکٹ دکھاتی ہے۔
اپنی لائیو سٹریمز کے دوران ژینگ کی اسسٹنٹ اسے مختلف اشیاء پر مشتمل نارنجی رنگ کے ڈبے ایک ایک کر کے اس کے حوالے کرتی ہے۔ ملی سیکنڈ کے وقفہ میں وہ ہر ایک پروڈکٹ کو اٹھا لیتی ہے۔ مختصراً اسے کیمرے کے سامنے دکھاتی ہے، اس کی قیمت کا ذکر کرتی ہے اور فوری طور پر اسے ہٹاکر دوسرا پروڈکٹ لے لیتی ہے۔ یہ سب صرف تین سیکنڈ (فی پروڈکٹ) میں ہوتا ہے۔
ژینگ کی محض تین سیکنڈ میں اپنے فالوورس اور دیکھنے والوں کو مسحور کرنے کی صلاحیت نے اسے بے پناہ دولت فراہم کی ہے۔ وہ مبینہ طور پر ہر ہفتے ناقابل یقین 14 ملین ڈالر (تقریباً 120 کروڑ ہندوستانی روپے) کماتی ہے۔
اس کا تیز رفتار نقطہ نظر اثر انگیز مارکیٹنگ کے روایتی اصولوں کی نفی کرتا ہے اور اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ آن لائن کامرس کا منظرنامہ وقت کے ساتھ کس طرح تیار ہو رہا ہے۔
اس کی انوکھی تکنیک انتہائی کارآمد ثابت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ان چیزوں کی فروخت آسمان کو چھوتی ہے جنہیں وہ بہت کم نمائش کے باوجود فروغ دیتی ہے۔
اتنے مختصر وقت کے لئے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے ژینگ کا طریقہ، ڈیجیٹل دنیا میں اپنی طرف راغب کرنے والے لمحات کی اہمیت کا ثبوت ہے۔