[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1238 ۔منگولوں نے روسی شہر بلادیمیر کو جلاڈالا۔
1478۔ انگلینڈ کے شاہ بینچ جج کے بیٹے اور مشہور رائٹر سر تھامس مور کی پیدائش ہوئی تھی۔
1795۔ امریکہ میں گیارہویں آئینی ترمیم منظور کیا گیا تھا۔
1831۔ یوروپی ملک بیلجیئم نے قانون اپنایا۔
1856۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے اودھ کے نواب واجد علی شاہ کو تخت چھوڑنے پر مجبور کیا اور پھر ان کی ریاست ہڑپ لی۔
1900 ۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔
1904۔ امریکہ کے بالٹمور میں زبردست آگ لگنے سے 1500 عمارتیں جل کر خاکستر۔
1924۔ اٹلی کے ڈکٹیٹر مسولینی حکومت نے سوویت یونین سے ایک دوسرے کے سفارت کا تبادلہ کیا تھا۔
1940۔ برطانیہ میں ریلوے کو قومیایہ گیا۔
1944۔ جرمنی نے اٹلی کے اینجیو علاقہ میں جوابی حملے کئے۔
1947۔ عرب اور یہودیوں نے فلسطین کو تقسیم کرنے کے برطانیہ کی تجویز کو مسترد کیا۔
1947 ۔ فلطسین کو تقسیم کرنے کے برطانوی فارمولے کو عرب اور یہودیوں نے مسترد کردیا تھا۔
1959۔ فیڈل کاسترو نے کیوبا کے نئے آئین کا اعلان کیا۔
1965۔ امریکہ نے شمالی ویتنام میں مسلسل فضائی حملے شروع کئے۔
1962۔امریکہ نے کیوبا سے درآمد اور برآمد پر پابندی لگا دی۔
1968۔ کناڈا میں دس صوبوں کے سربراہ فرینچ کو انگریزیزبان کے مساوی درجہ دینے کے لئے نئے آئین کے مسودے تیار کرنے کے لئے رضامند ہوئے۔
1969 ۔ الفتح کے رہنما یاسر عرفات فلسطینی تنظیم آزادی (پی ایل او) کے صدر بنے۔
1971۔ ایک عوامی رائے شماری میں سوئٹزرلینڈ کے شہریوں نے خواتین کو ووٹ دینے کے اختیار کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔
1974- گریناڈا کو برطانیہ کی غلامی سے آزادی ملی۔
1983 کلکتہ میں ایسٹر ن نیوز ایجنسی کا قیام۔
1984۔ امریکی خلاء باز بروس میک کنڈلیس خلاء میں ٹہلنے والے پہلے انسان بنے تھے۔
1990۔ سوویت کمیونسٹ پارٹی کی قیادت نے ملک میں کثیر جمہوری نظام کے قیام کے لئے 70 (ستر) سے قابض اقتدار کو چھوڑنے کے لئے راضی ہوئی۔
1991۔ امریکہ کے وزیر دفاع ڈک چینی اور جنرل کولن پاویل چیرمین آف دی جوائنٹ چیف آف اسٹاف خلیجی جنگ سے متاثر خطہ کا معائنہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
1992۔ یوروپی برادری کے وزراء خارجہ نے یوروپی یونین کے ماچسٹر سمجھوتہ پر سمجھوتہ کیا تھا۔
1992۔ ملک میں بنی پہلی آبدوز آئی این ایس شالکی بحریہ میں شامل ہوئی۔
1995۔ یوسف رمزی، جس پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر بمباری کا الزام تھا، اسلام آباد واپس آیا۔
1998۔ ونٹر اولمپک کھیل جاپان کے شہر ناگانو میں شروع ہوا تھا۔
1999۔ اردن کے بادشاہ شاہ حسین کا کینسر کے مرض میں موت ہوئی تھی۔
1999۔ ہندوستانی لیگ اسپنر انل کمبلے پاکستان کے خلاف دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں سبھی دس وکٹ لے کر انگلینڈ کے جے سی لیکر کے بعد ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگ میں سبھی دس وکٹ لینے والے دوسرے گیند باز بنے۔
1999 ۔ شہزادہ عبداللہ اپنے والد شاہ حسین کے بعد اردن کے شاہ بنے۔
2000۔ اسرائیلی جیٹ لڑاکا طیارہ نے لبنان کے بعلبک شہر، حزب اللہ ہیڈکوارٹر اور تریپولی پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ شہر اندھیرے میں ڈوب گیا اور اس میں 18 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
2000۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے سیرالیون میں تعینات امن فوج کی تعداد میں اضافہ اضافہ کیا تھا۔
2001۔ فوجیوں کی تعداد چھ ہزار سے بڑھاکر گیارہ ہزار ایک سو کردی گئی۔ اقوام متحدہ کا امریکہ پر بقایہ 582 ملین ڈالر امریکی سینیٹ کے ووٹ دینے کے بعد جاری کیا گیا۔
2001۔ اسرائیل کے وزیراعظم یہود براک کو انتخابات میں شکست، ایرئیل شیرون نئے وزیراعظم منتخب۔
2009۔ صدر پرتبھا دیوی پاٹل کو مہاراشٹر کے گورنر ای سی ضمیر نے ڈی لٹ کی ڈگری سے نوازا۔
2009 آسٹریلیا میں وکٹوریہ جزیرے کے جنگل میں لگی بھیانک آگ میں 173 لوگوں کی موت۔